جلالپور پیروالا‘ لاپتہ 4 سالہ بچی کی نعش برآمد
جلال پور پیروالا (نامہ نگار) صبح سے لاپتہ ہونے والی 4 سالہ بچی کی نعش برآمد‘ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی‘ تحقیقات شروع‘ تفصیل کے مطابق نواحی علاقہ وچھہ سندیلہ کے بخت علی 4 سالہ بیٹی حلیمہ سعدیہ صبح گم ہوئی‘ کافی تلاش کے بعد نہ ملی‘ رات کو اس کی نعش کی جھاڑیوںمیں موجودگی کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کردی ہے۔