قادر پورراں: نوجوان کنویں میں گرکر جاں بحق، قتل کیا، ورثاء کا احتجاجی مظاہرہ، ایک ملزم گرفتار
قادرپورراں‘ اڈا جڑالہ ( نامہ نگار‘ نمائندہ نوائے وقت) پیراور منگل کی شب کوقادر پورراں کے مقامی زمیندار ملک قاسم راں کے زرعی فارم پردربار پیر لالن پیرشورکوٹ ضلع جھنگ کا رہائشی 18 سالہ نوجوان ضیغم مجتبیٰ ٹیوب ویل کے کنویں میں گرکرموقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ ضیغم کے بھائی موسیٰ حسن نے تھانہ قادرپورراں پولیس کودی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ 6 اگست کوبھائی ضیغم گھر میں موجودتھا کہ اس کا دوست عمر بلوچ ملنے آیا دونوں گھرکے باہر واقع نزد دربار لا لن پیرشورکوٹ کھڑے تھے کہ اتنے میں محمد طلحہ عرف وکی اپنی کار لیکر آگیا جس میں میرا بھائی اورعمر سوارھوگئے طلحہ نے دونوں کو ماما پٹھان ھوٹل قادرپورراں کے قریب اتارتے ہوئے کہا کہ یہاں ملک قاسم راں کے پاس ہماری دعوت ہے تم ادھر ہی رکو ملک قاسم تمہیں ابھی لے جائیگا میں بھی وہاں آجاؤں گا رات ڈیڑھ بجے کے قریب ایک موبائل سے میرے کزن افتخار حسین کو نامعلوم شخص کا فون آیا کہ میں ضیغم کا دوست گلگت سیبات کررہا یوں ضیغم کیبھائی کواطلاع کردو کہ تمھارے بھائی کا فلاں جگہ پر ایکسیڈنٹ ہوگیا ہے جب ہم قادرپورراں میں ملک غلام قاسم راں کے فارم پر پہنچے تو میرا بھائی مردہ حالت میں چارپائی پر پڑا ہوا تھا جس کے جسم پرتشدد کے نشا نات تھے شور واویلہ پر قریب چیک پوسٹ پر موجود پولیس اہلکار بھی آگئے جبکہ زمیندار غلام قاسم راں,عمربلوچ,طلحہ اور دیگر تین نامعلوم افراد فرار ہوچکے تھے غلام قاسم راں,عمربلوچ,طلحہ نے3 نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ باہم مشورہ ہوکرگھر سے میرے بھائی کوقادر پورراں میں لاکر تشد کرکے قتل کردیا ہے ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ ٹیوب ویل پر دعوت کا انتظام کیا گیا تھا اور اس میں شامل افراد نے شراب پی کر نشہ میں دھت ہوکر ڈانس وغیرہ بھی کیا اور یہ بھی شبہ کیا جارہا ہیکہ ضیغم کیساتھ زیادتی بھی کی گئی ھو تاہم نعش کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے تھانہ قادرپورراں پولیس نے ضیغم کے بھائی کی تحریری درخواست پر ملک غلام قاسم راں سمیت 6 افراد کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے نشتر ھسپتال ملتان بھیج دیا گیا ہے جبکہ جاں بحق ضیغم کے ورثا نے واقعہ کیخلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ۔