نئے ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی وائس چانسلر نشتر ایم ایس ودیگر حکام سے جواب طلب
ملتان ( سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے نشترہسپتال کے نئے ملازمین کوتنخواہیں ادا نہ کرنے کے خلاف درخواست پرنشترہسپتال کے وائس چانسلراورایم ایس سمیت دیگر حکام سے 15 اگست کورپورٹ اورشق وارجواب طلب کرلیاہے جبکہ اس دوران ان ملازمین کے خلاف کوئی کارروائی بھی نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔فاضل عدالت میں رخشندہ پروین سمیت دیگرملازمین نے درخواست دائرکی تھی کہ وہ کچھ عرصہ قبل نشترہسپتال میں مختلف آسامیوں پر بھرتی ہوئے لیکن ملازمت پربھرتی کے بعدسے اب تک انہیں بلاوجہ اورغیرقانونی طورپر تنخواہیں ادانہیں کی جارہی ہیں جس کی وجہ سے وہ مشکلات کاشکارہیں اس لئے فوری طورپر تنخواہیں اداکرنے کاحکم دیاجائے۔