میٹرک کے امیدواروں کے رزلٹ کارڈ ارسال کر دیئے گئے: ملتان بورڈ
ملتان(نمائندہ نوائے وقت) تعلیمی بورڈ ملتان کے حکام نے کہا ہے کہ میٹرک کے سالانہ امتحان دینے والے امیدواروں کے رزلٹ کارڈ ان کے دئے گئے ایڈریس پر ارسال کردئے گئے ہیں ریگولر امیدوار اپنے اداروں سے اور پرائیویٹ قریبی ڈاک خانے سے معلوم کریں 10اگست تک رزلٹ کارڈ نہ ملیں تو 11اگست سے لیکر 30ستمبر تک اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات سے کارڈ وصول کیا جاسکتا ہے ، 30ستمبر کے بعد کارڈ کا اجرا فیس کے ساتھ ہوگا۔