شہر کو صاف ستھرا اور کوڑا کرکٹ سے پاک رکھنے کیلئے مانیٹرنگ کا نیا ایکشن پلان تیار
ملتان (خبر نگار خصوصی) ضلعی انتظامیہ نے شہر کو صاف ستھرا اور کوڑا کرکٹ سے پاک رکھنے کے لئے مانیٹرنگ کا نیا ایکشن پلان تیار کر لیا ہے ڈپٹی کمشنر کے حکم پر ضلعی افسران کو شہر کے مختلف علاقوں کی مانیٹرنگ کر کے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ دینے کا ٹاسک دے دیا ہے یہ افسران تصاویر بنا کر بھجوائیں گے۔