چوک کمہاراں والا فلائی اوورسے نوجوان کی کود کر خود کشی کی کوشش شہریوں نے ناکام بنا دی
ملتان (خبر نگار خصوصی) کمہاراں والا چوک پر 30 سالہ نوجوان کی فلائی اوور سے کود کر خود کشی کرنے کی کوشش راہ گیروں نے ناکام بنادی تفصیل کے مطابق 30 سالہ نوجوان جس کا نام نصرت بتایا گیا ہے فلائی اوور سے کود نے کی کوشش میں لوگوں نے پکڑ لیا‘ خود کشی کرنا چاہ رہا تھا وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔