بجلی کی پیداوار 22 ہزار میگاواٹ ہوگئی
اسلام آباد (آئی این پی ) ملک بھر میں بجلی کی پیداوار 22 ہزار میگاواٹ ہوگئی ۔ پاور ڈویژن کے ترجمان کے مطابق منگل کو صبح ساڑھے 8 بجے تک بجلی کی مجموعی پیداوار 22 ہزار میگاواٹ ریکارڈ کی گئی جبکہ طلب 21 ہزار 40 میگاواٹ تھی اور سسٹم میں 960 میگاواٹ بجلی فاضل تھی۔