ایم ڈی ٹورزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کو عہدے سے ہٹانے کیخلاف درخواست پر جو اب کیلئے سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو مہلت مل گئی
لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے ایم ڈی ٹورزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن عبدالغفور میو کو عہدے سے ہٹانے کے خلاف دائر درخواست پر سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو جواب دینے کیلئے مزید مہلت دیدی۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ نگران حکومت کے پاس انہیں ہٹانے کا اختیار نہیں تھا۔ عدالت انہیں عہدے سے ہٹانے کے اقدام کو کالعدم قرار دے۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عبدالغفور میو کنٹریکٹ پر تعینات تھے۔ وفاقی حکومت کے پاس انہیں عہدے سے ہٹانے کا اختیار ہے۔