عمران کو وزیراعظم بننے سے پہلے پروٹوکول کیخلاف متفرق درخواست پر ہائیکورٹ آج سماعت کریگی
لاہور (وقائع نگار خصوصی) عمران خان کو وزیراعظم بننے سے پہلے وی آئی پی پروٹوکول دینے کے خلاف دائر متفرق درخواست کی سماعت آج 8 جولائی کو جسٹس شمس محمود مرزا کی عدالت میں ہو گی۔درخواست میں وفاقی حکومت الیکشن کمشن اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا۔ لائرز فاو¿نڈیشن فار جسٹس کی درخواست میں کہا گیا ہے عمران خان کا وزیراعظم بننے سے پہلے وی آئی پی پروٹوکول استعمال کرنا غیر قانونی ہے۔