پارٹی فنڈنگ کیس:پی ٹی آئی نے اسلام آبادہائیکورٹ کے سنگل بنچ کافیصلہ چیلنج کردیا
اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی فنڈنگ کیس کی کارروائی میں اکبرایس بابرکی شرکت کے معاملہ پر اسلام آبادہائیکورٹ کے سنگل بنچ کافیصلہ چیلنج کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پارٹی فنڈنگ کیس میں درخواست دائر کرتے ہوئے کارروائی میں اکبرایس بابرکی شرکت کے معاملہ پر پی ٹی آئی نے سنگل بنچ کافیصلہ کا لعدم قراردینے کی استدعا کی ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ اکبرایس بابرذاتی بغض نکال رہے ہیں اور ان کی الیکشن کمیشن کودرخواست بد نیتی پرمبنی ہے۔اس لئے پارٹی فنڈنگ کیس میں سنگل بنچ کافیصلہ کا لعدم قراردیا جائے۔