سمن آباد: کھمبے سے فلیکسز اتارتے 2 نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق
لاہور (سٹاف رپورٹر) تھانہ سمن آباد کے علاقہ میں کرنٹ لگنے سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے نعشیں تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیں۔ ہارون اور عمران دونوں بجلی کے کھمبے پر لگے فلیکسز اتار رہے تھے کہ ان کا ہاتھ اچانک ہائی وولٹیج کی ننگی تاروں کو لگ گیا جس کے باعث وہ موقع پر دم توڑ گئے۔ افسوس ناک واقعہ پر ورثا دھاڑیں مار کر روتے رہے۔