کوئٹہ: موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ،2 بھائی زخمی
کوئٹہ(صباح نیوز) کوئٹہ میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2بھائی زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں سمگلی روڈ پرموٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو بھائی زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کی شناخت محمد اقبال اور محمد عثمان کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس حکام کے مطابق زخمیوں کو سول ہسپتا ل منتقل کردیا گیا ، ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق فائرنگ کی وجہ پرانی دشمنی ہے۔ زخمی ہونے والے دونوں بھائی محکمہ بی اینڈ آر کے ملازم ہیں۔