لاہور: 15 لاکھ سے زائد کی وارداتیں، 2 کاریں، 7 موٹر سائیکلیں چوری
لاہور (سٹاف رپورٹر) ڈاکوئوں اور چوروں نے شہریوں کولاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات و قیمتی سامان سے محروم کر دیا۔ ڈاکوئوں نے شاہدرہ میں فیصل سے 70ہزار، ٹبی سٹی میںسرفراز کے گھر سے 3 لاکھ 40ہزار اور سرور روڈ کے علاقہ میں بابر سے90ہزار کی نقدی، مناواں میں سعید سے 30ہزار، سمن آباد میں ریحان سے 80ہزار، سبزہ زار میں عابد سے 50ہزار کی نقدی و موبائل، مسلم ٹائون میں عطا سے 70ہزار کی نقدی و موبائل، ستوکتلہ میں شریف کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 2لاکھ 80ہزار کی نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہو گئے۔ سبزہ زار میں کاشف کے گھر سے تین ڈاکو 2لاکھ، فیکٹری ایریا میں شہروز کے گھر سے دو ڈاکو2 لاکھ کی نقدی اور طلائی زیورات لوٹ کر لے گئے۔ نصیرآباد اور نواں کوٹ سے گاڑیاں جبکہ نواں کوٹ، گلشن اقبال، ڈیفنس سی، نشتر کالونی، سبزی منڈی، مزنگ اور ستوکتلہ سے موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔