خضدار: سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو حادثہ، 4 اہلکارشہید، 6 زخمی
خضدار(آن لائن) ضلع واشک کے قریب سکیورٹی فورسز کی گاڑی تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی، 4 اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے، زخمیوں اور شہید افراد کو خضدار سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پاک ایران سرحد کے قریب بلوچستان کے علاقے واشک میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے جبکہ 6 زخمی بھی ہوئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز کی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایف سی کا دو گاڑیوں پر مشتمل قافلہ جارہا تھا کہ ایک گاڑی تیزرفتاری کے باعث ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر الٹ گئی۔