پاکپتن: بگڑے رئیس زادوں کا خواجہ سرا پر وحشیانہ تشدد، حالت تشویشناک ساتھیوں کا ہسپتال کے باہر احتجاج
پاکپتن (نامہ نگار) بگڑے اوباش رئیس زادوں کا خواجہ سرا کے گھر دھاوا، ہاتھ پائوں باندھ کر گھنٹوں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے رہے، ساتھی خواجہ سرائوں نے شدید احتجاج کیا۔ احتجاجی شرکاء کی جانب سے ڈی ایچ کیو ہسپتال ایمرجنسی کے سامنے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی، نینا چوہدری کو تشدد کا نشانہ مزاحمت پر بنایا گیا، جو ہسپتال میں موت حیات کی کشمکش میں ہے مگر پولیس کارروائی نہیں کر رہی۔ شی میل خواجہ سرائوں کی صدر عروج بٹ نے مطالبہ کیا کہ ارباب اختیار نوٹس لیکر ملزمان کو فوری گرفتار کریں۔