’’میں ہوں عمران خان‘‘کی اشاعت
ریحام خان کی کتاب میں عمران خان کی شخصیت اور سیاست پر بدترین حملے کئے گئے۔ ریحام خان کے الزامات کا "میں ہوں عمران" میں تسلی بخش جواب دیا گیا اور عمران خان سے طلاق کی وجوہات کے انکشافات کتاب کا حصہ ہیں۔عمران خان کی شخصیت ان کے کھیل اور سیاست کتاب کا مرکزی موضوع ہیں۔ عمران خان کے روحانی سفر کی سرگزشت بیان کی گئی ہے بشریٰ بی بی نے کس طرح روحانیت کے ذریعے عمران خان کی سیاسی کامیابی میں کردار ادا کیا۔ اس پر بھی قلم اٹھایا گیا۔ عمران خان کے والدین ننھیال، دھدیال اور نیازی خاندان کی تاریخ کتاب کے اہم موضوعات میں شامل ہیں۔ شریف خاندان کس طرح تخت سے جیل جا پہنچا یہ بھی عمران خان کا کریڈٹ ہے ۔ انکشافات پر مبنی کتاب ’’میں ہوں عمران خان‘‘۔مارکیٹ میں دستیاب ہے۔رنگین تصاویرسے مزین کتاب کی تالیف و تحقیق فضل حسین اعوان نے کی۔ کتاب دعا پبلیشنز الحمد مارکیٹ اردو بازار لاہور میں شائع کی گئی۔