باڈی بلڈنگ کے ماہر جاپانی دادا جان
ٹوکیو (نیٹ نیوز)جاپان سے تعلق رکھنے والے82سالہ معمر شخص نہ صرف باڈی بلڈنگ کے ماہر ہیں بلکہ اس عمر میں بھی نوجوانوں کی طرح بھاری بھرکم وزن اْٹھاتے ہوئے پاور لفٹنگ، ویٹ لفٹنگ کا شاندار مظاہرہ کرتے ہیں جبکہ خود کو فٹ رکھنے کیلئے روزانہ پابندی سے ورزش بھی کرتے ہیں اور کئی مقابلے اپنے نام بھی کر چکے ہیں۔