میڈیا لاجکس ا ور پی بی اے کے جگا ٹیکس کا سپریم کورٹ نوٹس لے:لاہور کیبل آپریٹرز
لاہور (کلچرل رپورٹر)لاہور کیبل اپریٹرز ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ کو معاشی قتل بند کرنے اور جانی تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کردی۔پریس کلب میں صدر چوہدری سجاد،سیکریٹری جنرل شوکت علی چوہدری، کیپٹن جبار خان اورسہیل اقبال نے ہنگامی پریس کانفرنس میںکہاکہ پیمرا قانون کے مطابق ہم سی ڈیچینل پر ایڈورٹائرنگ کرسکتے ہیں لیکن بدقسمتی سے میڈیا لاجکس ا ور پی بی اے کی ملت بھگت سے ہمارے اشتہارات روک کر مسلسل نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ کیبل کے ذریعے ہم عوام تک سب سے سستی تفریح پہنچاتے ہیں۔ میڈیا لاجکس اور پی بی اے مل کر عوام کی اس تفریح کو مہنگا کرنا چاہتے ہیں۔ نجی کمپنی میڈیا لاجکس چینلز کو جعلی ریٹنگ جاری کرتی ہے۔پی بی اے بھی ایک پرائیویٹ کمپنی کے طور پر چینل مالکان کی ایک تنظیم ہے جو کہ کیبل اپریٹر کے ساتھ ملکی مفادات کے خلاف کام کر رہی ہیں۔ اب میڈیا لاجکس اور پی بی اے کے 6ممبران مل کر 26 چینل کا ایک باکس لا رہے ہیں یہ دونوں مل کر پاکستان میں ڈسٹری بیوشن کمپنی بنا کر میڈیا پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔