خشک سالی کے باعث 2 صوبوں سے 14 ہزار افغان بے گھر
کابل (سنہوا) اقوام متحدہ کے آفس برائے کوآرڈینیشن آف ہیومن افیئرز کے ترجمان نے بتایا کہ دو افغان صوبوں میں شدید خشک سالی کے سبب15000 افغان گھربار چھوڑ کر محفوظ مقام پر چلے گئے۔ قحط سالی سے فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ قندوز اور بادغیس صوبوں کے شہر قندوز سٹی اور قلعائے نا زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ ادھر امدادی اداروں نے ضرورت مندوں کو سہولتیں اور امداد دینے پر توجہ مرکوز کر لی ہے۔ ترجمان نے بتایا گزشتہ ہفتے90 ہزار لوگوں کو امداد فراہم کی اور یہ سلسلہ جاری ہے۔