شمالی نائیجیریا میں بوکو حرام کے دہشت گردوں نے7 افراد کے سر قلم کر دئیے
ابوجا (سنہوا) شمال مشرقی نائیجیریا میں بوکوحرام تنظیم کے شدت پسندوں نے ایک گائوں ریاست بورنو میں جلا دیا اور دیہاتی کونسل کے سربراہ سمیت 7 افراد کے سر قلم کر دیئے۔ متعدد گھروں کو بھی جلا دیا، فرار ہو گئے۔ عینی شاہدین نے بتایا مندوری گائوں میں سربراہ، اس کی اہلیہ اور 5 دیگر افراد کے سرتن سے جدا کر دیئے۔ دہشت گردوں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا حملہ آور موٹرسائیکلوں اور ٹرکوں پر آئے، انکوائری شروع کر دی گئی۔ یاد رہے بوکو حرام اور دیگر شدت پسند تنظیموں کے سینکڑوں جنگجو افریقی ممالک میں عسکری کارروائیاں کرر ہے ہیں۔ ان کے خلاف افریقی یونین اور فرانس کی فوج آپریشن کررہی ہے لیکن ابھی خاطر خواہ کامیابی نہ مل سکی۔