چین:پاکستانی سفیر کی 2 روزہ نیپالی فوڈ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں شرکت
بیجنگ(آئی این پی ) چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے بیجنگ کے ایک مقامی ہوٹل میں 2 روزہ نیپالی فوڈ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ فوڈ فیسٹیول کا انعقاد چین اور نیپال کے درمیان سفارتی تعلقات کی 63 ویں سالگرہ کے موقع پر کیاگیا۔