ہمیں کوئی نہیں دھمکا سکے گا: نو منتخب صدرمیکسیکو
میکسیکو سٹی(آئی این پی )میکسیکو کے نو منتخب صدر آندریاس مانویل لوپیز کا کہنا ہے کہ مستقبل میں ہمیں کوئی نہیں دھمکا سکے گا، میکسیکو ایک طاقت بن کرطاقت کا توازن بھی تبدیل کر دے گا۔ ترقی نظر آئے گی ،نو منتخب صدر آندریاس مانویل لوپیز کا کہنا ہے کہ مستقبل میں کوئی بھی ان کے ملک کو سرحد پر دیوار کی تعمیر سے نہیں دھمکائے گا۔ لوپیز کا یہ موقف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے جواب میں سامنے آیا ہے۔