جاپان:سکول سے جنگ عظیم دوم کا فوجی سازوسامان برآمد
ٹوکیو(آئی این پی )جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ایک سکول سے جنگ عظیم دوم کے دوران استعمال ہونے والا فوجی سامان برآمد ہوا ہے، فوجی سامان میں جنگ عظیم دوم کی بندوقیں، تلواریں اور دستی بم شامل ہیں، ہتھیاروں میں 1400 فائر آرمز، 1200 تلواریں، 302 گولیاں اور 8 دستی بم ہیں۔