ٹیلی نار’ ولاسٹی‘ نے سٹارٹ اپ شعبے کو بہتر خدمات کی فراہمی کے لیے انکیوبیشن سینٹرز اور ایکسلریٹرز کے ساتھ اشتراک قائم کرلیا
اسلام آباد (پ ر) ابھرتے ہوئے پاکستانی اسٹارٹ اپس کو وسیع پیمانے پر تعاون کی فراہمی کے لیے ٹیلی نار پاکستان نے انکیوبیشن سینٹرز اور ایکسلریٹرز کے ساتھ اشتراک کے قیام کے ذریعے اپنے ایکسلریٹر پروگرام ’ولاسٹی ‘ کو مزید وسعت دے دی ہے۔ ٹیلی نار ولاسٹی ٹیلی کام سروس پر مشتمل پاکستان کا اولین ایکسلریٹر ہے جو ابھرتے ہوئے اسٹارٹ اپس کو کاروبار کی ترقی کی راہ میں درپیش مشکلات سے نمٹنے اور تیز رفتار اور دیرپا ترقی کے حصول کے لیے مشترکہ کوششیں کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ ولاسٹی پارٹنر شپ پروگرام کے تحت ملک کے صف اول کے انکیوبیٹرز، ایکسلریٹرز، سرمایہ کار اور مشترکہ طور پر کام کرنے والے ادارے (کو ورکنگ پلیسز) ولاسٹی کے ساتھ اشتراک قائم کرنے کے علاوہ متعدد خدمات اور سہولیات سے مستفید ہو سکتے ہیں جو ان کے سٹارٹ اپس کی ترقی اور استحکام میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔ این آئی سی پشاور، این آئی سی کراچی، پلان ایکس، پلان نائن، این ایس پی آئی آر ای، ٹین کراس سی ، جی آئی کے آئی اور دفتر خوان نے پہلے ہی ولاسٹی پارٹنر شپ پروگرام میں شمولیت اختیار کرلی ہے جس کے تحت ان کے اسٹارٹ اپس کو ولاسٹی سوئٹ تک رسائی حاصل ہوگی۔ ٹیلی نار پاکستان کی چیف ڈیجیٹل آفیسر دردانہ اچکزئی نے کہا: ’’ٹیلی نار ولاسٹی کے پیچھے یہی سوچ کارفرما ہے کہ اختراع آج کل کی چھوٹی بڑی ہر نوعیت کی مشکلات کے حل میں مرکزی کردار کا حامل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم پاکستان میں ایک موزوں کاروباری ماحول کی ترقی اور فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔ ولاسٹی پارٹنر شپ پروگرام کے تحت ہمارا عزم ہے کہ اسٹارٹ اپس کو اپنے چارکروڑ تیس لاکھ سے زائد صارفین ،جدید ترین ڈیٹا اینالیٹکس ، اے پی آئیز، پے منٹ انٹی گریشن ، ماہرین کی رہنمائی اور سرمایہ کاروں تک رسائی فراہم کی جائے۔ ‘‘