سول ایوی ایشن کا ایک سالہ ٹریننگ سکیم شروع کرنے کافیصلہ
لاہور(خبر نگار )سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایک سالہ ایوی ایشن ٹریننگ شروع کرنے کافیصلہ کرلیا ہے۔یہ ٹریننگ پیڈ انٹرنشپ سکیم کے تحت شروع کی جا رہی ہے۔"پیڈ انٹرنشپ سکیم" کے نام سے شروع کئے جانے والے اس ٹریننگ پروگرام کے تحت ایک سالہ ایوی ایشن ٹریننگ دی جائے گی۔ ٹریننگ کرنے والوں کو ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا۔ٹریننگ پروگرام شروع کروانے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی عوام میں بطور تربیتی ادارے کے سامنے آئے گی۔ٹریننگ پروگرام سے نئے گریجویٹ نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی, انتظامی امور کا تجربہ اور مقابلے کی مارکیٹ میں کامیابی سے کام کی تکمیل اور وسعت دینے کی جدید ٹریننگ ملے گی۔پوسٹ گریجویٹ اور گریجویٹ نوجوانوں کو اس ٹریننگ پروگرام سے مستفید کیا جائے گا۔