لیسکو میں بجلی کا ترسیلی نظام مستحکم‘ غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی: چیف ایگزیکٹو
لاہور (نیوز رپورٹر) چیف ایگزیکٹو لیسکو مجاہد پرویز چٹھہ کا کہنا ہے کہ لیسکو کو ڈیمانڈ کے مطابق بجلی فراہم کی جا رہی ہے جس کے نتیجے میں لاہور سمیت لیسکو ریجن کے تمام علاقوں میں معمول کے مطابق بجلی فراہم کی جا رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ لیسکو کا سسٹم مکمل طور پر کام کر رہا ہے اور پالیسی کے مطابق صرف ہائی لاسز فیڈرز پر لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے اور کہیں بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی ہیں دریں اثناء این ٹی ڈی سی کے 220 کے وی بند روڈ گرڈ اسٹیشن پر تکنیکی خرابی کے باعث انتہائی قلیل مدت کیلئے لیسکو کے 17 گرڈ اسٹیشنز کو بجلی کی سپلائی متاثر ہوئی جس بناء پرلیسکو کو بوجہ مجبوری اضافی لوڈ مینجمنٹ کرنا پڑی این ٹی ڈی سی کے 220 کے وی بند روڈ گرڈ اسٹیشن سے فیڈ ہونے والے لیسکو کے 132kv سید پور گرڈ 132kv سبزہ زار 132kv علامہ اقبال ٹائون 132kv ماڈل ٹائون 132kv ریواز گارن 132kv ٹائو نشپ 132kv قرطبہ 132kv شاد مان 132kv لاہور کینٹ 132kv گلشن راوی 132kv بند روڈ 132kv سگیاں 132kv نارن 132kv کالا شاہ کاکو 132kv مریدکے 132kv شاہدرہ سکارپ اور 132kv شامکے گرڈ اسٹیشنز پر لوڈ مینجمنٹ کی گئی اس دوران این ٹی ڈی سی اور لیسکو کے اعلیٰ افسران موقع پر موجود رہے اور فیلڈ اسٹاف نے انتہائی کم وقت میں 220 کے وی بند روڈ گرڈ اسٹیشن پر پیش آنے والی تکنیکی خراب کو درست کرکے لیسکو گرڈ اسٹیشنز کو بجلی کی سپلائی بحال کر دی۔