جمہوری عمل میں انتشاری سیاست کی کوئی جگہ نہیں: تحریک انصاف
لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اعجازاحمد چوہدری نے کہا ہے کہ جمہوری عمل میں انتشار کی سیاست کی کوئی جگہ نہیںتحریک انصاف کے خلاف گھناونی ڈپلومیسی عوام کی بھرپور حمایت اوراعتماد کی وجہ سے ناکام ہوئی، پی ٹی آئی ذاتی مفادکو نہیں قومی مفاد کو ترجیح دیتی ہے عمران خان نے ابھی حلف نہیں اٹھایا لیکن حالات اورمعاشیات میں تبدیلی آنی شروع ہوگئی ہے جو ملک و قوم کیلئے خوش آئند ہے، پاکستان جلد ہی خودانحصاری کی منزل پرگامزن ہوگا ۔ وہ اپنی رہائش گاہ پر پارٹی کے رہنما میاں نور خان بھابھہ،محمد فیاض بھٹی،تنویر خان میو اور علماء اکرم کے وفد مولانا اسد اللہ فاروق،مولانا عبدالقیوم فاورقی، حافظ قاسم اسامہ، مولانا اسلم قادری، مولانا عبید الرحمن،مولانا ابراہیم خلیل،رانا نعیم عظیم سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کررہے تھے ،نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ ن لیگ کے بجلی بحران کے دعوئوں کی قلعی کھل چکی ہے بجلی کے بحران میں شدت نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے قلت چھ ہزار پانچ سو میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے