تحریک پاکستان کے جذبوں کو ازسرنو زندہ کرنے کی ضرورت ہے:صوفی اللہ دتہ
لاہور(خصوصی رپورٹر)اسلام کے نام پر قائم ہونیوالی یہ مملکت تاقیامت قائم ودائم رہے گی ۔حصول پاکستان کیلئے مسلمانان برصغیر نے قائداعظمؒ کی ولولہ انگیز قیادت میں لازوال قربانیاں دیں۔ تحریک پاکستان کے جذبوں کو ازسرنو زندہ کرنے کی ضرورت ہے۔ ہماری نئی نسل بہت باصلاحیت ہے وہ پوری توجہ تعلیم پر دے۔ ان خیالات کااظہار تحریک پاکستان کے کارکن صوفی اللہ دتہ نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان، لاہور میں 71 ویں یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں ’’میں نے پاکستان بنتے دیکھا‘‘ کے عنوان سے لیکچرکے دوران طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صوفی اللہ دتہ نے کہا تحریک پاکستان کے دوران مسلمانان برصغیر کا جوش و جذبہ عروج پر تھا اور وہ ایک ایسی مملکت کا خواب دیکھ رہے تھے جہاں وہ اسلام کے سنہری اصولوں کے مطابق آزادانہ زندگی بسر کر سکیں گے۔ قائداعظمؒ نے مسلم لیگ کے پلیٹ فارم پر مسلمانان ہند کو متحد و یکجا کر دیا اور ایک زوردار عوامی تحریک کے نتیجہ میں پاکستان معرض وجود میںا ٓگیا۔ 1940ء میں قرارداد لاہور کی منظوری کے بعدتحریک پاکستان اپنے عروج پر پہنچ گئی ۔ تحریک پاکستان میں نوجوانوں نے ہراول دستے کا کردار ادا کیا۔صوفی اللہ دتہ نے پروگرام کے دوران تحریک پاکستان کے حوالے سے متعدد چشم دید واقعات بھی طلبہ کو سنائے۔