پاکستان آگہی پروگرام، طلبا اور اساتذۂ کا ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان وایوانِ قائداعظم کا مطالعاتی دورہ
لاہور( خصوصی رپورٹر)نفیس ماڈل ہائی سکول اینڈ اکیڈمی‘ جمال پارک‘ شاہدرہ کے طلبا اور اساتذہ نے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظم اور آغوش گرائمر سکول جونیئر سیکشن‘ گرین ٹائون کے طلبا اور اساتذۂ نے ایوانِ قائداعظمؒ، جوہر ٹائون کا مطالعاتی دورہ کیا اور تصویری گیلریز دیکھیں۔موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے مدرسہ سرفراز منیر‘ علی پارک‘ اچھرہ‘جامعہ عصر العلوم‘ صدر کینٹ ر‘دی ایوارڈ اکیڈمی‘ جڑانوالہ روڈ کا وزٹ کیا۔مستفیدہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 206تھی۔