چوروں اور ڈاکوؤں کا دور ختم، اب عوام حکمرانی کرینگے: سعدیہ سہیل
لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک انصاف کی سابق رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ ملک کو لوٹنے والے چوروں اور ڈاکوؤں کا دور ختم ہو گیا اب عوام اقتدار ملک پر حکمرانی کرے گا۔پی ٹی آئی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک میں کر پشن اور لوٹ مار کے خلاف میدان میں آئی ہے اور آج بڑ ے بڑے چور ڈاکوؤں عدالتوں میں پیش ہو کر اپنی لوٹ مار کا حساب دے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان قوم کو کبھی ما یو س نہیں کر ینگے ملک لوٹنے والوں کو اپنی کر پشن اور لوٹ مارکا حساب دینا ہوگا ن لیگ کی کرپشن اور لوٹ مار کا خمیازہ غریب عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے ،صاف پینے، صحت اور تعلیم جیسی دیگر بنیادی سہولتیں عوام کی پہنچ دور ہو گئی ہیں۔