بدترین لوڈ شیڈنگ کو بھی کنٹرول کیا جائے : سونیا خان
لاہور (خبر نگار ) پیپلز پارٹی کی شعبہ خواتین لاہور کی جنرل سیکرٹری سونیا خان نے کہا ہے کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام کی مہنگائی سے نجات دلائی جائے اور بدترین لوڈ شیڈنگ کو بھی کنٹرول کیا جائے لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے لوگوں کے کاروبار تباہ ہو رہے ہیں اور مزدور بے روز گار ہو رہے ہیں لوگوں میں بے یقینی کی فضاء میں اضافہ ہو رہا ہے اور حکومت اس اہم شعبے کی طرف کوئی بھی توجہ نہیں دے رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ لاہور شہر کچرا دان میں تبدیل ہو چکا ہے اور کوئی بھی اس کچرے کو اٹھانے والا نہیں ہے ہر طرف کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں حکومت نام کی کوئی بھی چیز کہیں پر بھی نظر نہیں آ رہی ہے۔