شہداء قوم کی آبرو اور فخر ہیں: رائے عقیل عباس بھٹی
لاہور (پ ر) راجپوت سنگت پاکستان کے زیر اہتمام میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کے یوم پیدائش پر خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رائے عقیل عباس بھٹی نے کہا کہ شہداء قوم کی آبرو اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں پاک فوج کے عظیم سپوتوں نے ہمیشہ مادر وطن کیلئے آگے بڑھ کر دشمن کو بھرپور جواب دیا قیام پاکستان میں شہیدوں کا لہوشامل تھا اور استحکام پاکستان میں بھی شہدا کا کردار ناقابل فراموش ہے پاک فوج پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداء ہمارا فخر ہیں ان کی عظیم قربانیاں ناقابل فراموش ہیں میجر راجہ عزی زبھٹی شہید نے دشمن کو ناکوں چنے چبوا دیئے تھے۔