مولانا محمود اشرف عثمانی کے نوجوان بیٹے مولانا حماد اشرف انتقال کر گئے
لاہور (خصوصی نامہ نگار ) جامعہ اشرفیہ لاہور کے سابق استاد اور دارالعلوم کراچی کے مولانا محمود اشرف عثمانی کے نوجوان بیٹے مولانا حماد اشرف عثمانی اچانک حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے 32 سال کی عمر میں انتقال کر گئے مرحوم نے دو بیٹے ایک بیوہ سوگوار چھوڑے ہیں مولانا حماد اشرف عثمانی کی نماز جنازہ دارالعلوم الاسلامیہ کامران بلاک علاقہ اقبال ٹاؤن لاہور میں ان کے والدمولانا محموداشرف عثمانی نے پڑھائی جس میں مولانا قاری احمد میاں،مولانا قاری ارشد عبید ، حافظ اسعد عبید،مولانا محمد اکرم کاشمیری،مولانا عبدالرحیم چترالی،مولانا اویس ارشد،مولانا سمیع اللہ حقانی، پروفیسر حافظ زاہد علی ملک،مولانا مجیب الرحمن انقلابی، مولانا سید فہیم الحسن تھانوی، مولانا خلیل الرحمن حقانی،مولانا عبداللہ مدنی، مولانا محب النبی سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے شرکت کی مرحوم کو مقامی قبرستان کریم بلاک علامہ اقبال ٹاؤن لاہور میں سپرد خاک کر دیا گیادریں اثنامولانا فضل الرحیم اشرفی،ارشد عبید، اسعد عبید، حافظ اجود ، زبیر حسن، حافظ خالد ، مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنائیت اللہ، مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج، علامہ حافظ طاہر اشرفی ، عبدالرؤف مکی، مولانا الیاس چنیوٹی،قاری رفیق وجھوی، الیاس گھمن، مولانا عبدالرؤف،مولانا پیر اسد اللہ فاروق نقشبندی و دیگر نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ مرحوم کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے مرحوم کے لیے جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔