غیر معیاری اجزاء سے ملاوٹی دودھ تیار کرنے پرمِلک شاپ کو سیل کر دیا گیا
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے راولپنڈی میں ملاوٹ مافیا اور غیر معیاری خوراک مہیا کرنیوالوں کیخلاف کاروائیاں کرتے ہوئے غیر معیاری اجزاء سے ملاوٹی دودھ تیار کرنے پرمِلک شاپ کو سیل کر دیا جبکہ حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 12فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے عائد کئے زائدلمعیاد خوراک تلف کرتے ہوئے 178 کو وارننگ نوٹس جاری کئے دورانِ چیکنگ راولپنڈی کی ملک سیفٹی ٹیموں نے فوجی کالونی بوہرہ روڈ ر پر کارروائی کرتے ہوئے عبداللہ خلیق ملک شاپ کو غیر معیاری دہی اور دودھ تیار کرنے،دودھ کی مقدار کو بڑھانے کیلئے یوریا ،فارملین،کیمیکلز،سرف اور پانی کی ملاوٹ کرنے ،حشرات کی بھرمار ، صفائی کے ناقص انتظامات،ریکارڈ اور ملازمین کے میڈیکلزبھی عدم موجود گی پربھاری مقدار میں ملاوٹی دودھ اور غیر معیاری اجزاء کو تلف کرتے ہوئے مِلک شاپ کو سیل کر دیا مزید برآں شہر بھر میں کارروائیوں کے دوران متعدد فوڈ پوائنٹس پر مہیا کی جانے والی خوراک کے معیار کا جائزہ لیا اور 12فوڈ پوائنٹس کودی گئی ہدایات پرعمل نہ کرنے،صفائی کے ناقص انتظامات ،زائدلمعیاد اشیاء کی موجودگی، مِس لیبلنگ ،کھلے رنگ استعمال کرنے ،ورکرز کے میڈیکل نہ ہونے ،ناقص آئل کے استعمال کرنے،حشرات کی بہتات اور گندے بدبو دارماحول کی وجہ سے 66,000کے جرمانے عائد کئے۔دوسری جانب متعدد فوڈ پوائنٹس سے غیر معیاری دودھ ،زائدلمعیاد کاربونیٹیڈ ڈرنکس، ملاوٹ شدہ مکھن، کھلے رنگ ، گلی سڑی سبزیاں ، زائدلمعیاد آئل اور ناقص کیچپ کو تلف کر دیا گیاسیفٹی ٹیمز نے عائد کردہ اصولوں کی خلاف ورزی پر 178فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹس جاری کردئے ۔