تین جواری گرفتار،دائو پر لگی رقم اور تاش برآمد
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ پیرودھائی پولیس نے قمار بازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان گرفتار کر لئے پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ چند اشخاص بس اڈہ پرجواء کھیل رہے ہیں جس پرپولیس نے ریڈ کر کے طارق،غفور اور بشیرکو بذریعہ تاش جواء کھیلتے ہوئے قابو کر کے دائو پر لگی ہوئی رقم مبلغ1820/-روپے اورتاش برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔