اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملی نغموں اور بیت بازی کے مقابلے کل ہونگے
اسلام آباد(نا مہ نگار)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے جشن آزادی تقریبات کے سلسلے میںطلبہ و طالبات کے مابین ملی نغموں اور بیت بازی کے مقابلے جمعرات 9اگست کو منعقد کئے جائیں گے۔راولپنڈی اور اسلام آباد ریجن کے طلبہ و طالبات مقابلوں میں حصہ لیں گے۔ اِن مقابلوں میں مقامی سکولز اور کالجز کے طلبہ و طالبات بھی حصہ لے سکیں گے۔ اول ٗ دوم اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو کیش انعامات دئیے جائیں گے۔ وطن کی محبت پر ایک خوبصورت ٹیبلو بھی پیش کیا جائے گا ۔ملی نغموں اور بیت بازی کے مقابلوں کے نتائج آنے تک طلبہ و طالبات کے سامنے ایک گرینڈ مشاعرہ پیش کیا جائے گا ٗ اِس مشاعرے میں ملک کے ممتاز قومی و مقامی شعراء شرکت کریں گے۔قبل ازیں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی سمسٹر خزاں 2018ء کے داخلوں کے حوالے سے ایک روزہ "اوپن ڈے"کا افتتاح کریں گے۔ وائس چانسلرچاروں ڈین ٗ ڈائریکٹر ٗریجنل سروسسزٗ ڈائریکٹر شعبہ داخلہ اور ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افئیرز کے ہمراہ تمام سٹالوں کا دورہ کریں گے۔چاروں ڈین اور ڈائریکٹر شعبہ داخلہ تعلیمی پروگرامز اور طلبہ کی سہولتوں کے بارے میںطلبہ کو فرداً فرداً بریفنگ دیں گے۔