عالم بشریت کو درپیش مظالم سے نجات کیلئے راہ تقویٰ کو شعار بنانا ہوگا،مظہر علی شاہ
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) تحریک نفاذفقہ جعفریہ پاکستان کے مرکزی نائب صدر سید مظہر علی شاہ ایڈووکیٹ نے قائد ملت جعفریہ آغا سید حامدعلی شاہ موسوی کی ہدایت کے مطابق باب المراد حضرت امام محمدتقی علیہ السلام کی شہادت کے سلسلے میں 25تا29ذیقعددنیابھرکی طرح پورے پاکستان میں’’ ایام تقویٰ ‘‘ منانے کا اعلان کیا ہے ۔ہیڈکوارٹر مکتب تشیع سے جاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ عالم بشریت کو درپیش مظالم سے نجات کیلئے اسوہ محمدؐ و آل محمدؐ کی عملی پیروی کرتے ہوئے راہ ِتقویٰ کو شعار بنانا ہوگا ۔مظہر علی شاہ ایڈووکیٹ نے باورکرایاکہ اس وقت عالم انسانیت بالعموم اور عالم اسلام و پاکستان بالخصوص جن مظالم اور مشکلات کا شکار ہے اس کی بنیادی وجہ نظریہ اساسی سے انحراف ہے جس کیلئے محمدؐ و آل محمدؐ نے عظیم ترین قربانیاں پیش کیں جو آج بھی دنیائے مظلومیت کیلئے مشعل راہ ہیں جن کی تاسی میں کشمیر و فلسطین ،عراق و افغانستان میںحریت و آزادی کے متوالے اور پاکستان میں پاک فوج کے بہادر سپوت اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں ۔