بجلی بندش کا شیڈول
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئیسکو )کے ترجمان کے مطابق بوجہ ناگزیر سسٹم اپ گریڈیشن / مینٹیننس آج بدھ کو آئیسکو ریجن کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈڑز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔ 8اگست، صبح 09:00 بجے تادن 12:00 بجے تک شکر درہ،پیپلز کالونی،امین آباد،فوارہ چوک، کٹاس،بشارت،چواسیدن شاہ فیڈرز،صبح 10:00 بجے تادن 01:00 بجے تک کورال فیڈر،صبح 09:00 بجے تادن 02:00 بجے تک مقصودشہید،چھاب،انجرا، دھمیال ون، گرجا روڈ،ٹھلیاں فیڈر،صبح 10:00 بجے تادن 04:00 بجے تک ڈیسٹو،شاہدرہ،نیوشاہدرہ،انگوری،ٹی اینڈ ٹی ، تریٹ،گالف سٹی فیڈر،صبح 09:00 بجے تادن 01:00 بجے تک دھمیال ٹو،502 ورکشاپ،اڈیالہ،گلشن آباد، کلیال فیڈر،صبح 09:00 بجے تادن 15:00 بجے تک سگھڑ پور،میجر ریاض شہید،سی ڈبلیواو،دھریالہ جالب فیڈر،صبح 08:30 بجے تادن 01:30 بجے تک ترلائی،اقبال ٹاون،ہائی وے،النور کالونی، فضائیہ فیڈرزاورگردونواح کی بجلی بند رہے گی۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین کے مفادات کو ہمیشہ ترجیح دیتی ہے اور بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے۔