حفصہ الیاس نے میٹرک امتحان میں 1051 نمبر لیکر نمایاں پوزیشن حاصل کر لی
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حفصہ الیاس دختر محمد الیاس بسرا نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے زیراہتمام ہونے والے سالانہ امتحان برائے سال 2018ء میں 1051/1100 نمبر حاصل کرکے نمایاں پوزیشن حاصل کی ہے۔ حفصہ کے اساتذہ‘ دوستوں اور اعزاء و اقارب نے اسے اس شاندار کامیابی پر مبارک باد دی ہے حفصہ کے نزدیک یہ منزل نہیں بلکہ آغاز سفر ہے اور وہ مستقبل میں مزید کامیابیاں سمیٹ کر پاکستان کا نام روشن کریں گی۔ حفصہ کے والد محمد الیاس بسرا بسلسلہ روزگار سعودیہ میں مقیم ہیں۔