پاک جاپان تعلقات بہتر بنانے پردو پاکستانیوں کو تعریفی اسناد سے نوزا گیا
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) جاپان کی وزارت خارجہ نے دو پاکستانیوں ظفر محمود‘ محمود جیلانی اور ایک جاپانی خاتون کو پاک جاپان تعلقات کو بہتر بنانے کی خدمات انجام دینے پر تعریفی سرٹیفکیٹ دئیے ہیں۔ظفر محمود جاپانی زبان کے وزیٹنگ پروفیسر ہیں جو نمل یونیورسٹی میں جاپانی زبان کی تعلیم دیتے ہیں۔جاپانی وزارت خارجہ نے محمود اے جیلانی اور مس ترشیکا ادرتیو کو پاک جاپان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے ان کی خدمات پر تعریفی اسناد دی ہیں۔