بارشوں میںشہریوں کوہر ممکن ٹریفک سہولیات ،معاونت اور مدد فراہم کی جائے، سی ٹی او
راولپنڈی( اپنے سٹاف رپورٹر سے)چیف ٹریفک آفیسرر اولپنڈی ایس ایس پی محمد بن اشرف کا بارشوں کے دوران ٹریفک پولیس کو آ ن گرائونڈ شہریوں کوہر ممکن ٹریفک سہولیات ،معاونت اور مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی با رش کے دوران ٹریفک انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے سی ٹی او محمد بن اشرف کا گزشتہ روز راولپنڈی کی مختلف شاہراہوں کا دورہ کیاتفصیلات کے مطا بق راولپنڈی میں گزشتہ روز رات سے جاری شدید بارش کی وجہ سے منگل کی صبح مری روڈ پر کمیٹی چوک انڈر پاس کے نیچے، گلزارِ قائد ، رحیم آباد پل کے نیچے ، سواں اور دیگر چند مقامات پر شدید بارش کے پانی کی وجہ سے ٹریفک روانی متاثر ہوئی اس موقع پر ٹریفک پولیس نے بھر پور محنت اور جذبے کے ساتھ فرائض کی ادائیگی کو یقینی بناتے ہوئے ٹریفک روانی کو برقرار رکھنے میں مہارت سے کام کیا ٹریفک وارڈنز ، انسپکٹرز اور ٹریفک اسسٹنٹ نے بہت محنت کے ساتھ شہریوں کی مدد کی اور ٹریفک کے بہائو کو یقینی بنایا اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی ایس ایس پی محمد بن اشرف خود فیلڈ میں موجود رہے اور ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکاروں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے ٹریفک انتظامات کا جائزہ لے کر ہدایات جاری کرتے رہے سی ٹی او محمد بن اشرف نے بارش میں روڈیوزرز کو منظم ٹریفک سہولیات کی فراہمی پر ٹریفک پولیس کے کردار کو سراہتے ہوئے تعریف کی اور شاباش دی اور کہا کہ خدمت میں عظمت کے جذبے سے سرشار ہو کر فرائض سرانجام دینا ڈیوٹی کے ساتھ نیکی اور خدمتِ خلق ہے ۔