شدید بارش سے راول روڈ شام تک پانی میں ڈوبی رہی، ٹریفک کا نظام درہم برہم
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی میں شدید بارش سے راول روڈ شام تک پانی میں ڈوبی رہی جس میں قریبی آبادی کے بچے نہانے میں مصروف رہے راول روڈ پرپانی کھڑے رہنے سے اس ایریا میں ٹریفک کا نظام درہم برہم رہا ادھر دریائے سواں کے کنارے بنے فارم ہائوس میں طغیانی کا پانی داخل ہوگیا فارم میں موجود9 افراد اور مال مویشی پانی میں پھنس گئے جنہیں ریسکیو ٹیموں نے بحفاظت پانی سے نکال لیا ۔