ضمنی الیکشن میں میدان کبھی خالی نہیں چھوڑیں گے،شیخ اسلم
چکری (نامہ نگار)چوہدری نثار علی خان کے معاون خصوصی شیخ محمد اسلم نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں میدان کبھی کھلا اور خالی نہیں چھوڑیں گے تاہم الیکشن کون لڑے گا اس بارے میں فیصلہ عوامی مشاورت سے ہوگا جس کیلئے جلد لائحہ عمل تیار کریں گے اور ہر یونین کونسل میں جاکر عوام کی رائے لیں گے کیونکہ فیصلہ ہم نے نہیں علاقے کی عوام نے کرنا ہے ہمارا کام صرف عوام کی خدمت ہے ہم نے پہلے بھی علاقے کی بھرپور خدمت کی اور آئندہ بھی اس وژن پر عمل پیرا ہوکر سیاست کو عبادت سمجھ کرانجام دیں گے ہماراماضی آپ کے سامنے ہے نوائے وقت کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں چوہدری نثارعلی خان خود الیکشن لڑیں گے یا کسی امیدوار کو سامنے لائیں گے اس بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا اس بارے میں چھپنے والی تمام خبریں بے بنیاد، من گھڑت اور ان میں کوئی صداقت نہیں انشااللہ جو بھی فیصلہ ہوگا عوامی خواہشات اور امنگوں کے مطابق اور انھیں اعتماد میں لے کر کیا جائے گا ۔