این اے 60 پر ضمنی الیکشن، شیخ شاہد افضل بطور امیدوار سامنے آگئے
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) این اے 60 پر ضمنی الیکشن کیلئے تحریک انصاف ضلع راولپنڈی ٹریڈرز ونگ کے جنرل سیکرٹری شیخ شاہد افضل بطور امیدوار سامنے آگئے انہوں نے حلقے میں پی ٹی آئی اور سیاجی برادریوں کے زعماء سے رابطے شروع کردئے شیخ شاہد افضل قبل ازیںPP 11 سے بھی امیدوار تھے لیکن اس حلقے میں چوہدری عدنان کو ٹکٹ ملنے کے بعد انہیں آئندہ کسی حلقے سے ٹکٹ دینے کی یقین دہانی کرائی گئی جس پر وہ چوہدری عدنان کے حق میں دستبردار ہوگئے تھے اب انہوں نے NA 60 کے الیکشن میں باضابطہ حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے وہ جلد اس حلقے سے اپنی باضابطہ انتخابی مہم کا پلان جاری کریں گے راولپنڈی میں تحریک انصاف کی ایک سینئر اور اہم شخصیت جن کا تعلق بھی پی ٹی آئی سے ہے وہ بھی شیخ شاہدافضل کیلئے اہلیان علاقہ سے رابطوں میں مصروف ہوگئے ہیں ۔