راولپنڈی پولیس کے متعدد اہلکاروں کے تبادلے
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ریجنل پویس آفیسر راولپنڈی محمد فیاض احمد دیو نے متعد دپولیس اہلکاران کے تبادلے کردئے جن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد یوسف آفریدی اور پرائیو یٹ سیکرٹری جاوید اختر کو ریجنل آفس سے ضلع راولپنڈی ،صداقت حسین رانجھاکو ریجنل آفس میں بطور اسسٹنٹ ڈائر یکٹر ،نور عالم کو ضلع راولپنڈی سے بطور پرائیویٹ سیکرٹری ریجنل آفس،اسسٹنٹ غلام علی کو ریجنل آفس سے ضلع راولپنڈی ،سینئر کلرک خالد محمود کو ریجنل آفس سے ضلع چکوال، اسسٹنٹ یونس مسیح کو ڈی پی اوآفس جہلم سے ریجنل آفس راولپنڈی ، سینئر کلرک شمشیر عباس کوڈی پی اوآفس جہلم سے ریجنل آفس ،سینئر کلرک لیاقت سرور کو ریجنل آفس سے ضلع راولپنڈی ،سینئر کلرک ساجد کو ریجنل آفس سے ڈسٹرکٹ جہلم سینئرکلرک جمیل احمدکو ضلع راولپنڈی سے ریجنل آفس جبکہ ضلع راولپنڈی سے (08)سب انسپکٹر ان جن میں سائر ہ فاطمہ ،افضال احمد ،واجد خان ،قیصر شجاعت ،محمد لطیف ،ندیم الحسن ،ضیاء احمد ،جمال نواز اور(01)اے ایس آئی محمد حفیظ شامل ہیں کے ریجنل آفس تبادلہ جات کا حکم دے دیا پولیس اہلکاران کے تبادلہ جات آئی جی پنجاب کی مروجہ پالیسی کے تحت عرصہ تعیناتی مکمل ہونے پر عمل میں لائے گئے ہیں ،اسی طرح ریجنل پولیس آفس راولپنڈی میں تعینات ایس پی راجہ عظمت حیات لیگل کو اضافی چارج بطور ایس ایس پی ریجنل انوسٹی گیشن برانچ دے دیا گیا ہے ۔