سلطان حیدر صرف گیارہ وارڈز میں معمولی کامیابی حاصل کر سکے
چکوال(نامہ نگار )میونسپل کمیٹی چکوال کے 37وارڈز میں حالیہ انتخابات کے دوران مسلم لیگ ن کے سلطان حیدر صرف گیارہ وارڈز میں معمولی کامیابی حاصل کر سکی جبکہ باقی 26وارڈوں میں پی ٹی آئی کے راجہ یاسر سرفراز نے نے واضح کامیابی حاصل کی۔ میونسپل کمیٹی چکوال میں26سے زائد کونسلرز کا تعلق مسلم لیگ ن کیساتھ تھا مگر وہ اپنے وارڈز میں سے مسلم لیگ ن کے ووٹرز کو باہر نکالنے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔ پی ٹی آئی کے راجہ یاسر سرفراز نے مجموعی طور پر ان37وارڈز میں22ہزار181ووٹ حاصل کیے جبکہ مسلم لیگ ن کے سلطان حیدر 19ہزار91ووٹ حاصل کر سکے۔