وارڈ4میں پانی کی قلت ختم ہوچکی،پورا کوٹہ ملنا شروع ہوگیا ،رشیداحمدخان
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)ممبر کینٹ بورڈراولپنڈی وارڈ4رشیداحمدخان نے کہا ہے کہ خانپورڈیم میں پانی کی صورتحال بہترہونے سے کینٹ کے علاقوں میںبھی پانی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے جبکہ وارڈ4کو بھی پانی کا پورا کوٹا ملنا شروع ہوگیا ہے اس حوالے سے اسٹیشن کمانڈر اور سی اوکینٹ بورڈ راولپنڈی کاشکریہ اداکرتے ہیں کہ انہوں نے پانی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے اہم اقدامات اٹھائے ،وارڈ4کے جن علاقوں میں اب بھی پانی کی صورتحال ٹھیک نہیں ہے ان کے رہائشیوں کو چاہیے کہ وہ میرے آفس مغل آباد میں آئیں یا کینٹ بورڈ میں ہم سے رابطہ کریں تاکہ انکا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کرایا جائے ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے مرکزی سیکرٹریٹ مغل آباد میں ن لیگی کارکنان کے ایک وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وارڈ4میں پانی کی قلت ختم ہوچکی ہے پوری سپلائی مل رہی ہے پھر بھی جن گلیوں،محلوں میں پانی کی سپلائی نہیں ہورہی وہاں کے لوگوں کو مشکلات کاسامنا ہے تو میرادفتر ہروقت کھلا رہتا ہے مجھے بتائیں ہرممکن کوشش کرکے جلد ازجلد مسئلہ حل کرائینگے تاکہ عوام کو پانی کے حوالے سے مزید مشکلات کاسامنا نہ کرنا پڑے۔