وزیر اعظم میونسپل کارپوریشن باغ کے مسائل حل کریں،چوہدری قا سم
باغ(نامہ نگار )وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر میونسپل کارپوریشن باغ کے ملازمین کے مسائل حل کریں بلدیاتی ملازمین فاقہ کشی پر مجبور ہیں پورے آزاد کشمیر کے ملازمین کو اضافہ کے ساتھ تنخوائیں ادا کی گئیں جبکہ باغ بلدیہ کے ملازمیں کو وہی پرانی تنخواہ دے جا رہی ہے بلدیاتی ملازمین کو ہڑتال پر مجبور نہ کیا جائے مقررین نے کہا کہ اگر بلدیاتی ملازمین کو نئے شیڈول کے مطابق تنخوائیں نہ دی گئی تو آزاد کشمیر بھر میں جھاڑو پھینک ہڑتال کرنے پر مجبور ہونگے اور بلدیہ ملازمین عید کے موقع پر کوئی صفائی نہیں کریں گے اور مکمل ہڑتال کرنے پر مجبور ہونگے ان خیالات کا اظہار میونسپل کارپوریشن ضلع باغ کے صدر چوہدری قاسم نے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس سے یاسر سلیم،راجہ غفار،ارشد علی،تیمور شاہ،اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات حل نہ ہوئے تو سخت احتجاج کے ساتھ مکمل کام چھوڑ ہڑتال کریں گے۔