جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثات، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی ہوگئے
فیروز والا (نامہ نگار) جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے۔ جی ٹی روڈ کی آبادی رانا ٹائون ٹول پلازہ کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے سڑک عبور کرتے ہوئے 45 سالہ شخص یوسف کو روند ڈالا جو موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ لاہور روڈ کی آبادی جاوید نگر کے قریب دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار پرویز موقع پر جاں بحق جبکہ دوسری موٹر سائیکل کا نوجوان حسنین علی شدید زخمی ہوگیا۔ گاڑی کی ٹکر لگنے سے نوجوان نوید شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کرادیا گیا۔ موٹر سائیکل سے گر کر مقصود اور اس کا ساتھی زخمی ہوگئے۔