دو موٹرسائیکلیں ٹکرانے سے ایک شخص زخمی ہو گیا
لاہور (سٹاف رپورٹر) تھانہ لیاقت آباد کے علاقہ میں تیز رفتار موٹرسائیکلیں بے قابو ہوتے ہوئے آپس میں ٹکرا گئیںجس سے ایک سوار زخمی ہوگیا،زخمی کو طبی امداد کے لیے ریسکیوٹیم نے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیامعلوم ہو اہے کہ لیاقت آبا د کے علاقہ پیکو روڈ پرتیز رفتار ی کے باعث دوموٹرسائیکلیں بے قابو ہوتے ہوئے ٹکر اگئیں جس کی وجہ سے ایک موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگیا۔